یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 5 جنگجو ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 5 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

یمن کے جنوبی شہر مکالا کے ایک مکان پراس وقت ڈرون حملہ کیا جب القاعدہ کی جزیرہ نما عرب شاخ سے تعلق رکھنے والے جنگجو جمع تھے، ڈرون حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ جب کہ 5 القاعدہ جنگجو ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ یمن کا شہر مکالا القاعدہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے، گزشتہ ہفتے اسی شہر میں ایک ڈرون حملے میں 4 القاعدہ جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔