یمن میں بم دھماکے اورپرتشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک،140 سے زائد زخمی

Yemen Blast

Yemen Blast

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں حوثیوں کے اسلحہ ڈپو کے قریب کار بم دھماکے اور دیگر پرتشدد واقعات میں 12 حوثیوں سمیت 21 افراد ہلاک اور140 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شمالی صوبہ آبیان کے علاقے شورقا میں حوثیوں کے اسلحہ ڈپو کے قریب بارود سے بھری کار کو زوردار دھماکے سے اڑدیا گیا جس میں 12 حوثی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکا مقامی باغی مخالف اتحاد نے کیا جسے سعودی عرب اور اتحادی فوجوں کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ عدن میں حوثی قبائل کی جانب سے رہائشی علاقوں پر شیلنگ اور مارٹر گولوں کے فائر سے 9 افراد ہلاک جب کہ 130 زخمی ہوگئے۔