یمن میں بم حملہ، عدن کا گورنر 6 سیکورٹی گارڈز سمیت ہلاک

Yemen Bomb Attack

Yemen Bomb Attack

عدن (جیوڈیسک) یمن کے جنوبی شہر عدن میں ہوٹل پر راکٹ حملے کے نتیجے میں گورنر سمیت 6 سیکورٹی گارڈز ہلاک ہو گئے۔

جعفر محمد سعد کو لے جانے والے قافلے پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ شمالی یمن کے حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا سمیت بیشتر علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

اس سال کے آغاز میں حکومتی فورسز اور سعودی قیادت نے بین الاقوامی اتحاد پر عدن میں دوبارہ قبضہ حاصل کیا تھا۔