یمن: جھڑپوں میں 244 افراد ہلاک 400 زخمی

Yemen Clashes

Yemen Clashes

صنعاء (جیوڈیسک) یمن میں رواں ہفتے کے آغاز سے لے کر اب تک ہونے والی جھڑپوں اور کولیشن کے حملوں میں حوثیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں پر مشتمل 244 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یمنی فوج کی انٹر نیٹ سائٹ “ستمبر نیٹ” پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق دارالحکومت صنعاء کی تحصیل نیہم میں کولیشن فورسز کے فضائی حملوں اور یمنی فوج کے آپریشنوں میں حوثیوں اور صالح کے حامیوں میں سے 400 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں ایک طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام در پیش ہے۔

ملک کے بعض شہروں میں حوثیوں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں اور سعودی زیر قیادت کولیشن کے تعاون کی حامل منتخب حکومت کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔