یمن میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں 21 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Coalition Forces  Air Strikes

Coalition Forces Air Strikes

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں اتحادی افواج کی فضائی کارروائی میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا جس میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحادی افواج کے طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے سبین میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 21 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

جب کہ اس دوران باغیوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد اب بھی کئی افراد لاپتا ہیں اور ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری جنگ میں اب تک 4900 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ ہزاروں لوگ بالخصوص بچے جنگ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔