یمنی صدر منصور ہادی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Mansour Hadi

Mansour Hadi

صنعا (جیوڈیسک) صدر منصور ہادی خصوصی پرواز کے ذریعے یمن کے جنوبی ساحلی شہر عدن پہنچے۔ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم خالد بحاح اور ان کی کابینہ نے صدر کا استقبال کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یمنی صدر عیدالاضحی عدن میں منائیں گے جس کے بعد وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک روانہ ہو جائیں گے۔

صدر منصور مارچ میں دارالحکومت صنعا پر قابض حوثی باغیوں کے عدن کی جانب پیش قدمی کے باعث سعودی عرب چلے گئے تھے۔