یمن: حوثی باغیوں نے وزیر تعلیم سمیت 7 یرغمالیوں کو رہا کر دیا

Yemen Rebels

Yemen Rebels

صنعاء (جیوڈیسک) یمن میں حوثی شدت پسندوں نے یرغمال بنائے وزیر تعلیم عبدالرزاق الاشول، چار سرکردہ سماجی کارکنوں اور سعودی عرب کے دو اساتذہ سالم الغامدی اور عبدالمرضی الشراری کو رہا کر دیا۔

اقوام متحدہ کے امن مندوب اسماعیل نے یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ رہائی پانے والے سعودی اساتذہ کو جبوتی منتقل کر دیا گیا۔

اقوام متحدہ کے یمن کیلئے خصوصی ایلچی کا کہنا ہے کہ باغیوں کے زیرحراست وزیر دفاع محمود الصبیحی، صدر منصور ھادی کے بھائی ناصر ھادی اور ابین گورنری کے فوجی کمانڈر فیصل رجب خیریت سے ہیں۔

ادھر تعز، مآرب، الضالع اور الجوف میں حکومت نواز فورسز کی علی صالح ملیشیا اور حوثی باغیوں سے گھمسان کی جنگ جاری ہے۔