یمن: باغیوں سے مذاکرات، حکومت نے جنگ بندی میں توسیع کر دی

Yemeni Factions

Yemeni Factions

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے صدر منصور ہادی کے حکم پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ یمنی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر حوثی باغی صلح کے معاہدے پر قائم رہیں تو جنگ بندی جاری رہے گی۔

یمن میں جنگ بندی قیام امن کے مذاکرات کا حصہ ہے۔ مذاکرات کا اگلا دور 14 جنوری 2016 میں ہو گا۔ یمن میں جاری خانہ جنگی میں اب تک 6000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔