یمن: حوثی باغیوں کی شیلنگ میں 15 افراد ہلاک، 50 زخمی

Yemen Attack

Yemen Attack

صنعا (جیوڈیسک) حوثی باغیوں کی یمن کے شہر تعز پر شیلنگ میں پندرہ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق حوثی باغیوں کے داغے شیل التحریر سٹریٹ اور مرکزی سبزی منڈی پر گرے۔

شیلنگ سے متعدد رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام نے شہر کے دو بڑے اسپتالوں میں داخل زخمیوں کے لئے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔