یمن: سعودی طیاروں کی سابق صدر کی رہائش گاہ پر بمباری

Yemen Shelling

Yemen Shelling

صنعا (جیوڈیسک) یمن میں سعودی طیاروں کی بمباری جاری ہے۔ تازہ بمباری میں دارالحکومت میں سابق صدر عبداللہ صالح کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی عبداللہ صالح کسی اور شہر میں موجود ہیں۔

دوسری جانب یمنی صدر منصور ہادی نے سپیشل سیکیورٹی ٹاسک فورس کے سربراہ سمیت متعدد اہم سیکیورٹی اہلکاروں کو فرائض میں غفلت کے باعث عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔