یمن : سعودی اتحادی افواج کی بمباری، ہلاکتوں کی تعداد 119 ہو گئی

Yemen Bombing

Yemen Bombing

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے مغربی صوبے حجہ کے بازار میں تین روز پہلے سعودی عرب اور اتحادی طیاروں کی بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو انیس ہو گئی ہے۔

مرنے والوں میں 22 بچے شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے یمن میں فوجی کارروائیوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔