یمن : سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، 32 افراد ہلاک

Yemen Security Forces

Yemen Security Forces

صنعا (جیوڈیسک) جنوبی یمن میں سیکورٹی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں بتیس افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب سرکاری افواج نے موخا بندرگاہ کے قریب ایک ساحلی قصبے پر قبضے کی کوشش کی۔ لڑائی میں بتیس افراد مارے گئے، جس میں آٹھ سرکاری اہلکار اور چوبیس باغی شامل ہیں۔

سیکورٹی فورسز نے انتہائی اہمیت کے حامل اس قصبے کے کئی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

اس کارروائی میں سرکاری افواج کو اتحادی فضائیہ کی سپورٹ بھی حاصل تھی۔