یمن کی جنگ بہت طویل ہو سکتی ہے، روس کا انتباہ

Russia on Yeman

Russia on Yeman

ماسکو (جیوڈیسک) روس نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں جنگ ’بہت طویل عرصے‘ تک جاری رہ سکتی ہے، جس کی وجہ یمنی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط پر اصرار ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی سفیر ویٹالی چْرکن نے سلامتی کونسل کی ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امن مذاکرات کی کامیابی کے بہت کم امکانات پر گہری تشویش ہے۔ چْرکن کے مطابق یمنی حکومت اْس وقت تک جنگ بندی پر آمادہ نہیں ہے جب تک معاملات کا مکمل حل نہیں نکل آتا۔

یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں ریاض اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے فضائی حملوں کا آغاز گزشتہ برس مارچ میں کیا گیا تھا۔ روس کی طرف سے ان حملوں پر مسلسل تنقید کی جاتی ہے۔تاہم روس نے گزشتہ برس سعودی حمایت یافتہ اْس قرارداد پر اپنا حق رائے دہی محفوظ رکھا مگر اسے ویٹو نہیں کیا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حوثی باغیوں کو اْن تمام علاقوں سے نکل جانا چاہیے ۔