یمنی حکومت اور حوثی باغی جنگ بندی پر راضی‘ امن مذاکرات کل جنیوا میں شروع ہونگے

 Mansour Hadi

Mansour Hadi

جنیوا، صنعاء (جیوڈیسک) یمنی صدر منصور ہادی کے دفتر کے مطابق جنیوا میں باغیوں کے ساتھ امن مذاکرات سے قبل فائربندی شروع کر دی جائے گی۔کل شروع ہونے والے امن مذاکرات سے قبل ایک ہفتے کے لئے فائربندی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

ادھر حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی بنیادوں پر امداد کے لئے جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں یمن میں حوثی باغیوں نے صنعا میں قائم فلسطینی سفارت خانے کی رہائش گاہ پر یلغار کر دی۔ فلسطینی سفارت خانے اور گھر میں توڑپھوڑ کی گئی۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح حوثیوں کے ایک گروپ نے ہفتے کے روز صنعا میں متعین فلسطینی سفیر دیاب اللوح کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔ فلسطینی سفیر کے مکان کا محاصرہ کئی گھنٹے تک جاری رکھا۔ ایک محافظ بھی جاں بحق ہوا۔

دوسری طرف سعودی عرب کی حکومت نے ملک میں وزٹ ویزے پر آنے والے یمنی شہریوں کی مملکت میں قیام کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ سعودی اتحادی طیاروں کی حمص میں مارکیٹ پر بمباری سے چالیس افراد مارے گئے۔