کل میر پور خاص میں بھی ساری وکٹیں گر جائیں گی: انیس قائم خانی

 Anis Qaim Khani

Anis Qaim Khani

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ہاؤس کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء انیس قائم خانی نے انیس ایڈوکیٹ اور افتخار عالم کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کی پارٹی میں آ رہے ہیں۔

پاک سرزمین کی آواز پورے ملک میں پھیل رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ جمعرات کو میر پور خاص کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ کراچی اور حیدر آباد کے بعد اب میر پور خاص میں اپنے دفتر کا افتتاح کریں گے۔

انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ میر پور خاص کے عوام لسانیت اور عصبیت کی سیاست کو مسترد کر دے گی اور جس طرح انکی جماعت نے حیدر آباد میں ہزاروں وکٹیں ایک ساتھ گرائی ہیں اسی طرح میر پور خاص میں بھی ساری وکٹیں گر جائیں گی۔ انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ 24 اپریل کے بعد کراچی میں ضلعی سطح پر دفاتر بھی کھولیں گے۔