ننھے عبداللہ کی حوالگی کیس کی سماعت آج ہو گی

Abdullah Case

Abdullah Case

کراچی (جیوڈیسک) ننھے عبداللہ کی حوالگی کے حوالے سے کیس کی سماعت آج پھر ہو گی، بچے کی تحویل کیلئے اس کے والد اور دیگر افراد نے بھی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ۔ ننھے عبداللہ کی ماں کی موت کے بعد اس کے باپ اور سوتیلے بھائیوں کے درمیان تحویل کا معاملہ اس وقت عدالت میں ہے۔

بچے کے والد چودھری اقبال اس کی تحویل کیلئے بطور ثبوت عبداللہ کی ماں کے ساتھ اپنا نکاح نامہ بھی عدالت میں پیش کریں گے۔ عدالت میں گزشتہ سماعت پر ملزم کا جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

تفتیشی افسر نے کہا تھا کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ کیس کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے لیکن عدالت نے ملزم کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا۔