نوجوان صحافی عمر فاروق اعوان کی لاہور میں قومی کرکٹر عمران نذیر سے ملاقات

ملکہ (بیور و رپورٹ ) نوجوان صحافی عمر فاروق اعوان کی لاہور میں قومی کرکٹر عمران نذیر سے ملاقات۔ تفصیل کے مطابق عمر فاروق اعوان نے قومی کرکٹر عمران نذیر سے خصوصی ملاقات کی اور گائوں ملکہ میں آنے کی دعوت دی۔ جسے عمران نذیر نے خوشی سے قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد گجرات کا دورہ کروں گا اور گائوں ملکہ میں بھی آئوں گا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پوری قوم میرے لیے دعا کرے کہ میں جلد فٹ ہو کر ٹیم میں کم بیک کروں۔ اور اپنی ٹیم کے لیے بہتر کر کٹ کھیلوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ اچھی طرح نہیں کھیل سکتا ٹیسٹ کرکٹ کی بجائے میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی پر زیادہ توجہ دیتا ہوں۔

Umar Farooq Awan  And Imran Nazir  Meeting

Umar Farooq Awan And Imran Nazir Meeting