نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، رانا مبشر اقبال

Rana Mubashir Iqbal

Rana Mubashir Iqbal

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما ،کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال ،اور فنانس سیکرٹری پنجاب سجاد علی شاکر (سی سی پی) کی لاہور میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پارٹی کے عہدیداروں، رہنمائوں اور کارکنوںکو ہدایت کی ہے وہ فوری طور پر ہسپتالوں میں پہنچ کر زخمیوں کی جانیں بچانے کے لئے خون کے عطیات دیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والی دہشتگردی پر شدید ردعمل کر اظہار کرتے ہوئے رانا مبشر اقبال نے کہا کہ دہشتگردی اس وقت ختم ہوگی جب دہشتگردی اور شدت پسندی کی نرسریوں کو ختم نہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس سانحے میں ڈئی آئی جی پولیس احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل بھی شہید ہوگئے۔

رانا مبشر اقبال نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔رانا مبشر اقبال نے مزید کہا کہچین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ہے جس کے ثمرات سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔ سی پیک کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2017ء ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ملک سے اندھیروں کے خاتمے کا سال ہوگا، اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا خواب پورا ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے اقدامات کررہے ہیں جن سے ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو،ایسا فرسودہ نظام ہر صورت ختم کرکے رہیں گے جس سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو جائے۔

انہوں نے کہا عمران خان کی منفی سیاست جلتی پر تیل چھڑکنے کا نام ہے ان کا کام انتشار اور تخریب کے ذریعے ملک کو کمزور کرنا ہے تاکہ عوام خوشحال نہ ہوسکیں ـ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ اورقوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اورپاکستان کی 60فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں بلکہ قوم کے روشن مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے ۔پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اورانہیں جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے پہلے بھی وسائل میں کوئی کمی نہیں آنے دی اورآئندہ بھی وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اورانہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے انقلابی پروگرام شروع کررکھے ہیں اورہم نوجوانوں کو بااختیار بنا کر ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

sajjadalishakir@gmail.com
03226390480