نوجوان کھلاڑی کو موقع دیا جائے، عمران خان بھی محمد عامر کے حق میں بول پڑے

Amir And Imran Khan

Amir And Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک انیس سالہ لڑکے نے غلطی کی اور پھر عدالت میں جھوٹ نہ بولتے ہوئے جرم تسلیم کیا اور سزا پوری کی، لہٰذا اسے دوبارہ کھیلنے کا موقع دینا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ محمد عامر سب سے معافی مانگ چکے ہیں۔

وہ ان کی واپسی کے مخالفوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسا کرنا چھوڑ دیں۔ عمران خان نے ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں پر زور دیا کہ وہ نوجوان عامر کی حمایت کریں۔