نوجوان کالم نگار محمد پرویز ایم پی خان کا اعزاز

MP Khan

MP Khan

لاہور: خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے معروف کالم نگار، رائٹراورکالمسٹ کونسل آف پاکستان کے ممبر محمد پرویز (ایم پی خان ) نے پاکستان قومی زبان تحریک، تحریک اردو پاکستان اور پیارا پاکستان اور اسلام کے زیر انتظام آل پاکستان مقابلہ مضمون نویسی میں پورے پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلہ مضمون نویسی کاموضوع تھا۔”پاکستان میں اردوزبان کانفاذ کیوں ضروری ہے؟”۔اس مقابلے میں پورے پاکستان سے مختلف افرادنے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ایم پی خان نے پاکستان میں اردوزبان کے نفاذ کے لئے اس سے قبل بھی مختلف اخبارات اورجرائدمیں مضامین اورکالم لکھے ہیںاورسوشل میڈیاپر کاروان اردوزبان کے نام سے ایک گروپ کاقیام عمل میں لایاہے ، جس میں ہزاروں کی تعدادمیں اردوزبان سے محبت کرنیوالے شامل ہیں۔

اس موقع پر ایم پی خان نے اس عزم کااظہارکیاکہ ان شاء اللہ پورے پاکستان کے ہرشعبہ میں عملی طورپر اردو زبان کے نفاذ کے لئے انکی جدوجہدجاری رہے گی اورآئین کے آرٹیکل 251کے تحت اورعدالت عظمیٰ پاکستان کے فیصلہ کی روشنی میں اردوپاکستان کی سرکاری زبان ہوگی۔اس سلسلے میں انہوں نے اس تحریک کے اہم قائدین جناب عزیزظفرآزاد، پروفیسرسلیم ہاشمی، مزمل ضیاء عباس، کوثربانواورمحترمہ فاطمہ قمرکابہت شکریہ اداکیا۔تحریک کی جانب سے ایم پی خان کو سند حسن کارکردگی اورتمغہ بھی دیا گیا۔