یوسف عارفانی گوٹھ بلاک سی بن قاسم ٹائون دارلعلوم سبحانیہ رحیمیہ روڈ کی خستہ حالی پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

Road

Road

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوسف عارفانی گوٹھ بلاک سی بن قاسم ٹائون ملیر کے عوام کا عرصہ دراز سے سڑک کی خستہ حالی پر احتجاج، عرصہ 10سال سے سڑک کی حالت کھنڈرات میں تبدیل ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں اور اس سڑک پر قائم دارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ آنے جانے والے نمازیوں اور مدارس کے طلباء کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر بلدیات جام خان شورو سے اپیل کی ہے کہ یوسف عارفانی گوٹھ بلا ک سی دارلعلوم سبحانیہ رحیمیہ روڈ کی تعمیر کرانے کے لئے فوری احکامات صادر کریں تاکہ علاقہ عوام کو درپیش مسائل سے نجات حاصل ہوسکے۔

مظاہرین نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر کی علاقائی مسائل پر عدم توجہی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ بلدیاتی مسائل کا انبار بن چکا ہے مگر ادارے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر ملیر اور ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ علاقے کا خود دورہ کرکے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیں اور دارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ روڈ یوسف عارفانی گوٹھ بلاک سی کی فوری تعمیر کرانے کے احکامات صادر کریں۔