یوسف رضا اور پرویز اشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر بلاول برہم

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزراء اعظم اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی جیلوں ، پولیس تشدد اور دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے۔

غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے جیالے نہ ڈرے ہیں نہ ڈریں گے۔ انہوں نے مزید کہا نواز لیگ ماضی کی طرح انتقامی حربے استعمال کر رہی ہے۔ ایک آمر کو جعلی میڈیکل سرٹیفیکٹ پر باآسانی باہر جانے دیا۔