نوجوان کسی بھی قوم کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں۔ صدر الخدمت وومن ونگ پاکستان

Women's Wing Pakistan

Women’s Wing Pakistan

اسلام آباد: الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کے تحت الخدمت یوتھ میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ پاکستان کی صدر طلعت ظہیر، نائب صدر صبا ثاقب، سیکرٹری جنرل کلثوم رانجھا، یوتھ ٹرینر شازیہ عبد القادر اور دیگر ذمہ داران سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات نے شرکت کی۔

الخدمت وومن ونگ کی یوتھ میٹ اپ میں مختلف تربیتی سیشن اور گروپ ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ پاکستان کی صدر طلعت ظہیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں اورنوجوانوں کو چاہیے کہ اپنی توانائیاں مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں۔

الخدمت وومن ونگ کی یوتھ میٹ اپ کا مقصد نوجوانوں کی بطور رضاکار خدمت خلق کا جذبہ اجاگر کرنا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کی سیکرٹری جنرل کلثوم رانجھا نے کہا کہ دوسروں کے کام آنا ہم سب کی مذہبی اور معاشرتی ذمہ داری ہے۔الخدمت وومن ونگ خواتین میں خدمت خلق کے جذبے کو فروغ دینے میں کوشاں ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ خدمت خلق کے میدان میں نوجوان بچیوں کے لئے ایک بڑ اپلیٹ فارم ہے اورآج کا پروگرام اِس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان رضاکار کے طور پر خدمت خلق کے کاموں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ صبا ثاقب نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے ملک کا بہت بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔