اگر نوجوان نسل کی تربیت صحیح خطوط پر کی جائے تو پاکستان ایک لیڈنگ کنٹری بن سکتا ہے

Tanzeem Ahle Sunat Taxila

Tanzeem Ahle Sunat Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تنظیم اہل سنت انٹرنیشنل کے مرکزی صدر پیر عبدالقادر نے کہا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ اگر نوجوان نسل کی تربیت صحیح خطوط پر کی جائے تو پاکستان ایک لیڈنگ کنٹری بن سکتا ہے۔

حضور ۖ محسن انسانیت ہونیکے ناطے پوری انسانیت کے نجات دھندہ ہیں،آپ ۖ کی تعلیمات کومشعل راہ بنا کر ہم دین و دنیا کی بھلائی حاصل کرسکتے ہیں نصاب تعلیم اسلامی آڈیالوجی کے مطابق ہونی چایئے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے بحیثیت مہمان خصوصی تنظیم اہلسنت انٹر نیشنل احاطہ کے زیر اہتمام بین المدارس مقابلہ حسن قرات ، نعت خوانی و تقریری مقابلوں کے سلسلے میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکتر سید اسد علی کا کہنا تھا کہا کہ آپریشن ضرب عضب پاک فوج کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت کامیابی کی جانب گامزن ہے انکا کہنا تھا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،خود احتسابی سے ہی ہم بین الاقوامی سطح پر اپنا ملکی تشخص برقرار رکھ سکتے ہیں،مولانا منیر عالم ہزاروی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ گمراہ کن پروپیگنڈا کے زریعے اہل سنت کے اداروں کو بدنام کیا جارہا ہے۔

اہل سنت کے ادارے قوم کے وفا دار پیدا کرتے ہیں،جس قوم کے جوان زندہ دل ہوں وہ قوم کسی بھی میدان میں شکست نہیں کھا سکتی،فقدان صرف لیڈر شپ کا ہے،مقابلہ حسن قرات ، نعت خوانی و تقریری مقابلوں میں ٹیکسلا اور گردونواح کے تعلیمی اداروں ن شرکت کی ،اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کئے،ڈاکٹر سید اسد علی، پیر عبدالقادر، منیر عالم ہزاروی ،سید عرفان شاہ،ابرار اشرف خان ، سید مظہر شاہ ، آرگنائزر طارق شاہ نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں خصوصی انعامات تقسیم کئے جبکہ بہترین کارکردگی کی حامل ٹیچرز کو بھی خصوصی ایوارڈ سے نواز گیا، آرگنائزر طارق سے نے شرکاء کا تقریب آمد پر شکریہ ادا کیا۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض فیصل مرزا نے ادا کئے۔

ججز صاحبان کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق مقبلہ قرات میں علامہ اقبال سکول احاطہ نے پہلی سر سید سکول احاطہ نے دوسری ، کوئز مقابلوں میں سر سید گرلز سکول ایچ ایم سی نے اول، ایچ ایم سی گرلز ہائی سکول نے دوسری، ڈرامہ میں علامہ اقبال پبلک سکول نے اول ، ایچ ایم سی گرلز سکول نے دوسری ، ٹیبلو پرفارمنس میں سر سید گرلز ہائی سکول اول ، ایچ ایم سی گرلز سکول نے دوسری ، سمارٹ ٹیچرز آف دی ائیر میںایچ ایم سی گرلز سکول اول، سر سید گرلز سکول دوسری ، اردو تقریری مقابلوں میںسر سید گرلز سکول اول،سید پبلک سکول احاطہ دوئم،انگلش تقریری مقابلوں میںسر سید گرلز سکول اول ، جبکہ ایچ ایم سی گرلز سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی،آرگنائزر طارق شاہ نے تقریب کے انعقاد پر خصوصی تعاون کرنے پر ڈاکٹر سید اسد علی ، شفاقت خان، محمد فیصل اقبال،مظہر حسین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔