آل ملیر شہید اختر حسین کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لاسی اسٹار کرکٹ کلب نے جیت لیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) یوتھ ویلفیئرٹرسٹ اولڈ تھانہ کے زیر اہتمام اریان سٹی ہائوسنگ پروجیکٹ کے تعائون سے جاری آل ملیر شہید اختر حسین کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میں لاسی اسٹار کرکٹ کلب نے مد مقابل لائف اسٹار کرکٹ کلب کو 52رنز سے شکست دیکر افتتاحی میچ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

عوامی اتحاد کے رہنماء ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ ایم بی بلوچ نے گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر حاجی انور خاصخیلی ،نوید ایڈوکیٹ ،محمد بلوچ ،شبیر خاصخیلی ،محمد حنیف ،طارق اختر ،علی اور فضل بھی موجود تھے ۔افتتاحی میچ میں لاسی اسٹار کی جانب سے عدنان نے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 87رنز اسکور کرکے ٹورنامنٹ کی پہلی ففٹی بنا نے والے کھلاڑی بن گئے اور مین آف دی میچ رہے جبکہ لائف اسٹار کی جانب سے شہزاد نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیاجبکہ اسلم ،اکبر مجاہد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔اس ٹورنامنٹ کے میڈیا کوارڈینٹر اسلم کامریڈ تھے ۔