کچھ نہیں بلکہ بہت کچھ ہے ظفراللہ جمالی مستعفی

Zafarullah Jamali

Zafarullah Jamali

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

آج جہاں حکومتی مدت ختم ہونے کو ہے تو وہیں پچھلے دِنوں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی ناشتہ دیا جس میں کفایت شعائری اختیار کرنے کی کوشش تو بہت کی گئی مگر قومی خزا نے سے جتنا خرچ ہونا تھا وہ تو ہو گیا چلتے ہوئے اِسی بہانے وزیراعظم نے یہ سوچ کرکے پھر کب مل بیٹھ کر کھانے پینے کا موقعہ ملے اراکین کو خوش کیا اور قومی خزا نے کا منہ کھول کر اچھی طرح ناشتہ کرایا آج جِسے ہمارے اراکین اسمبلی اچھی روایت سے یاد رکھے ہوئے ہیں۔

تاہم اِن دِنوں عام انتخابات سے قبل مُلک بھر میں جلسے ، جلوسوں اور ایوانوں میں سیاسی کھینچاتا نی اور ذاتی وسیاسی چپقلش کا جیسا گرماگرم مچھلی بازار سجاہواہے گزشتہ کئی دہائیوں میں اِس کی نظیرنہیں ملتی ہے حکمران جماعت کی جانب سے قومی اداروں سے ٹکراو ¿ کی پالیسی جمہوری نظام کو کِدھر لے جا نے والی ہے جس کا سب تماشہ دیکھتے ہوئے بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

جیساکہ گزشتہ دِنوں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و اِنصاف نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئر مین جسٹس (ر)جاوید اقبال کو سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر 4اعشاریہ 9ارب ڈالر بھا رت بھجوانے کے الزام کی وضاحت کے لئے طلب کیا جو ایک جانبدارانہ اقدام تھا اگرچہ چیئرمین نیب نے قائمہ کمیٹی میں پیشی سے معذرت اختیار کرلی جس پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین نیب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اُنھوں نے کمیٹی کے سا منے پیش نہ ہوکرپارلیمنٹ کی توہین کی،(جو خود سُپریم کورٹ سے اپنی نااہلی کے فیصلے کے بعد سے ابھی تک آستینیں چڑھا کر اعلیٰ عدلیہ سے محاذ آرائی کررہے ہیں کیااِن کا یہ عمل سُپریم کورٹ اور معزز ججزصاحبان کے فیصلے کی توہین نہیں ہے؟ اپنے دل پر نوازشریف ہاتھ رکھ کر بتائیں وہ خود کیا کررہے ہیں؟ اور تو اور جیسا اِنہوں نے پاکستان سے بھارت میں کئی جانے والی دہشت گردی سے متعلق اپنا حالیہ بیان ج دیاہے کیا یہ مُلک اور قوم اور قومی اداروں کی توہین اور مُلک سے اِس کی بقاءو سلامتی ،استحکام اور غداری کے مترادف نہیں ہے؟) اِنہیں الزامات کی وضاحت پیش کرناہوگی جبکہ اِس کے برعکس سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی نے قومی اسمبلی کی رُکنیت سے اپنا استعفیٰ پیش کردیاہے جن کے اِس طرح قومی اسمبلی کی رُکنیت سے استعفیٰ دیئے جانے کے عمل میں کچھ نہیں بلکہ بہت کچھ پوشیدہ ہے اَب اِسے کوئی اپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر قا ئم رہ کر نہ مانے یا اِس پر کو ئی کچھ بھی کہے مگر درحقیقت دیکھا جائے تو اسمبلی فلور سے دیاجانے والا استعفیٰ اور ظفراللہ جمالی کے استعفیٰ سے پہلے والی اِن کی تقریر اور اظہارِخیال میں اداکئے گئے یہ جملے ”اسمبلی میں جھوٹ بولا،اداروں کو بُراکہاگیا، چیئرمین نیب کو نکالتے ہیں تو اِن کی تقرری کرنے والے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈربھی استعفیٰ دیں“ بڑی تاریخی اہمیت کے حامل ہیںاور اپنے اندر سمندر کی گہرا ئی سے کہیںزیادہ گہرا ئی اور وسعت رکھتے ہیں۔

آخر ہمارے یہاں سِول حکمران بھی جمہوریت کی اُوٹ سے کب تک اپنی ایک مخصوص سوچ و فکر اور سیاسی تفکر کی بنیاد پراپنی سِول آمریت کی آبیاری کرتے رہیں گے؟ ظفراللہ جمالی کا استعفیٰ ایسے ہی سِول آمروں کے رویوں اور طرزِ سیاست کے خلاف بارش کا پہلاقطرہ اور ایک کمزور سہی مگر اُس پہلی دیوار کی بنیاد ثابت ہوگا آئندہ جس کی مضبوطی اور پائیدار کے لئے دوسرے بھی اِس جانب اپنے قدم بڑھا ئیں گے۔

بہر حال ،موجودہ صدی میں دنیا کے زیادہ تر ممالک میں حکومتیں جمہوری طرز عمل سے چلائی جارہی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج جن ممالک میں جمہوریت اپنے عروج پر ہے وہ دوسروں کے لئے مشعلِ راہ ہے مگر جہاں ابھی تک یہ پوری طرح سے پنپ نہیں سکی ہے یقینا وہاں کے زمینی اور سیاسی حقائق اِس کے لئے مافق نہیں ہوں گے تب ہی وہاں جمہوریت اچھی طرح پروان نہیں چڑھ سکی ہے۔

آج اگر ہم اپنا جائزہ لیں تو ایک لحاظ سے ہم خوش قسمت ہیںکہ ہمارے ارضِ مقدس پاکستان میں کسی نہ کسی طرح پارلیمانی جمہوریت اور آمریت دونوں ہی برابررائج رہی ہیں اپنے قیام کے ستر سال کا موازانہ کریں تو اِس عرصے کے دوران جمہوریت اور آمریت میں زیادہ چھوٹائی بڑائی نظر نہیں آتی ہے لگ بھگ دونوں ہی کی عمریں برابر ہیں بات جمہوری تقاضوں کو روشناس کرانے اور اِس کے ٹھیک ثمرات ہر خاص وعام اور عوام الناس تک پہنچا نے سے ہی پاکستا ن میں جمہوریت اپنی لمبی عمر پاسکتی ہے ور نہ؟ آج جیسے ہمارے زمینی اور سیاسی حقائق ہیں ہم رہی سہی جمہوریت سے بھی بادلخواستہ کہیں ہاتھ نہ دھوبیٹھیں ،جیسا کہ آج کل رواں حکومت کے اداروںکے ٹکراو ¿ کی وجہ سے لولی لنگڑی ہماری جمہوری حکومت پر کسی طرف سے پھر شب خون ماراگیاتو عین ممکن ہے کہ آمریت کی عمر جمہوریت کے مقابلے میںایک دہا ئی یا اِس سے بھی زیادہ بڑھ جائے آج جیساکہ ہوتا نظرآرہا، ورنہ ایسا ہو بھی نہیں سکتا ہے۔

بہر کیف ،اِس منظر اور پس منظر میں اتنا ضرور ہے کہ آج کل اشرافیہ اور عوام الیکشن سے پہلے اپنی ذمہ داریوں کے لئے کمر بستہ ہورہے ہیں،مُلک کے حکمران اشرافیہ اپنے کارناموں کی لسٹ تھامے عوامی اجتماعات میں اپنے گن گارہے ہیں تو دوسری جانب عوام ہیں کہ اپنے مسائل کا رونا روتے دِکھا ئی دیتے ہیں دونوں جانب کشمکش کا ایک عالم ہے کہ جو جاری ہے۔

ایسے میں اشرافیہ کا خیال ہے کہ ستر سال سے عوام حکمرانوں اور سیاستدانوں سے ناراض ہی رہے ہیں کب یہ کبھی کسی سے خوش ہوئے ہیں؟ اِس کے باوجود یہی ہربار الیکشن میں سیاستدانوں کو ووٹ دیتے ہیں اور حکومتیں بنواتے ہیں، پھر روتے رہتے ہیں کہ اشرافیہ نے عوامی مسائل حل نہیں کئے،اِس مرتبہ بھی حکومتیں چلانے والے عوام سے متعلق یہی سوچ رکھتے ہوئے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے آرہے ہیں اور دردر کی خاک چھان رہے ہیں مگر عوام کو اِن بہروپ سیاستدانوںکے مفادات کو مدِنظررکھتے ہوئے اگلے متوقع انتخابات میںاپنی ذمہ داریاں سوچ سمجھ کر اداکرنی ہوں گیں ورنہ عوام کے ہاتھ میں اگلے پانچ سال تک پھر سِوائے بجلی گیس اور پانی کے بحرانوں اور مہنگائی سمیت دیگر مسائل کے کچھ ہا تھ نہیں آگے گا۔(ختم شُد)

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم