سرفراز کپتان بن چکے، انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا

Zaheer Abbas

Zaheer Abbas

کراچی (جیوڈیسک) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کے سی سی اے پریذیڈنٹ کپ کی اختتامی تقریب میں آئی سی سی صدر ظہیر عباس نے ٹی ٹونٹی کپتان کو وکٹ پر ٹھہرنے کی نصحیت کر دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کے سی سی اے پریذیڈنٹ کپ کے فائنل میچ میں سرفراز کی ٹیم جیت کے قریب تھی کہ وہ اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔

ظہیر عباس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو تماشا نہ بنایا جائے، جب تک خامیاں دور نہیں ہونگی، انٹرنیشنل اسٹینڈر تک نہیں پہنچ سکتے۔ آئی سی سی صدر کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے لئے کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی اس کا فیصلہ بورڈ کے چیئرمین کو کرنا ہے، کرکٹ کی جسے سمجھ ہو وہ اچھے فیصلے کر سکتا ہے۔