زینب قتل کیس: ملزم عمران کے وکیل کا کیس سے لاتعلقی کا اعلان، نیا وکیل مقرر

Imran

Imran

لاہور (جیوڈیسک) قصور کی ننھی پری زینب کے ملزم عمران کے وکیل نے کیس سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ پراسیکیوٹر نے نیا وکیل مہیا کر دیا، 2 سے 3 روز میں مقدمے کا فیصلہ متوقع ہے۔

لاہور کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 1 کے جج سجاد احمد نے کی۔ زینب قتل کیس کے مجرم عمران کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا۔ دوران سماعت مجرم کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ لیتے ہوئے کہا کہ اقرار جرم کے بعد ضمیر گوارہ نہیں کرتا کہ سفاک مجرم کا کیس لڑوں، جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے محمد سلطان کو زینب کے قاتل کا سرکاری وکیل مقرر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کیے گئے 12 گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے۔ محکمہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کے چالان میں نامزد کیے گئے پراسیکیوشن گواہان کی تعداد 56 ہے۔ پراسیکیوشن کے 32 گواہان کے بیان پر جرح بھی مکمل کر لی گئی۔

خیال رہے گزشتہ روز 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے، شہادتوں کا مرحلہ مکمل ہونے پر کل ملزم عمران کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔