ڈاکٹر وی ذاکر حسین کو اعلی علمی خدمات کے لیے ایوارڈ

Dr Zakir Hussain Receive Award

Dr Zakir Hussain Receive Award

کرناٹک (نمائندہ خصوصی) یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کی جانب سے عالمی یوم طب یونانی اجلاس حیدر آباد میں روبعمل آئے۔ اس اجلاس میں سی سی آر یو یم نئی دہلی کے ڈائرکیٹر جنرل عالی جناب ڈاکٹر رئیس الرحمن صاحب اور عالی جناب پدماشری ڈاکٹر عبدالواحد، سابقہ ڈائرکٹر جنرل سی سی آر یو یم، حیدر آباد شریک رہے۔

جناب ڈاکٹر وی۔ذاکر حسین صاحب، پرنسپل ایچ یم یس یونانی میڈیکل کالج تمکور کرناٹک کے علمی و طبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے موصوف کو بیسٹ ٹیچنگ فیکلتی کا اعزاز عالی جناب پدماشری ڈاکٹر عبدالواحد، سابقہ ڈائرکٹر جنرل سی سی آر یو یم، حیدر آباد کے ہاتھوں نوازا گیا۔

موصوف ڈاکٹر ذاکر حسین صاحب اپنی طبی درسی عملی اور تشہیر طب یونانی کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔ اس اعزاز کے موقع پر ایچ یم یس یونانی میڈیل کالج تمکور کے ڈائرکٹر عالی جناب ضیاء الرحمن، سیکریٹری جناب آصف احمد اور وائس پرنسپل ڈاکڑ شہباز صاحبان، کالج کے اسٹاف اور طلباء نے ڈاکٹر ذاکر حسین صاحب کو مبارکباد پیش کی۔

٭٭٭٭
رپورٹ :
احمد نثار
E-mail : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in