زرداری اور الطاف حسین کا ٹیلی فونک رابطہ، اختلافات ختم کرنے پر اتفاق

Zardari And Altaf Hussain

Zardari And Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر طویل با ت چیت ہوئی ہے۔

جس میں مجموعی سیاسی صورتحال، عالمی تبدیلیوں اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماوٴں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ملک کو اس وقت اتحاد ویکجہتی کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی، اختلافات ختم کرکے اخوت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔