نواز لیک، زرداری پارٹی PIA ملازمین سے نورا کشتی بند کرے، عالم علی

PIA

PIA

کراچی : نواز لیگ اورزرداری پارٹی PIA ملازمین کے ساتھ نورا کشتی بند کرے، کیونکہ ان اداروں کی تباہی کے ذ مہ دارمسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادی ہیں، جنہوں نے میرٹ کی بجائے 1987 سے اب تک اپنے اپنے سیاسی کارکنان کو بھرتی کیا، یہ بات سائبان سٹیزن کمیو نٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے NGOs کے نمائند وں سے دوران گفتگو کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملا زمین، سیا سی پارٹیا ںاور حکمران PIA کی نجکاری کا ڈرامہ رچا کر اس ادارے کو مزید لٹنے کے لئے وقت لے رہے ہیں، عالم علی نے کہا کہ ایک ایسا ادارہ جسکا نقصان 300 ارب کا ہے اس کو مزید وقت دینا ملک وقوم کونقصان پہچا نے کے متر ادف ہے،عا لم علی نے کہا کہ بینکوں کی طرحPIA کی نجکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینکس نجکا ری سے پہلے نقصان میں چل رہے تھے ،جب کہ آج اربوں روپے کا ٹیکس دے رہے ہیں، KESC تباہ ہوچکا تھا نجکاری کے بعد K الیکٹرک کمانے والا ادارہ بن گیا ہے۔