ژوب: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ، اہلکار شہید

Security Forces

Security Forces

ژوب (جیوڈیسک) ژوب میں نامعلوم افراد کی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ژوب کے علاقے قمر دین کاریز میں سکیورٹی فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔