زیارت، بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

Ziarat Protest

Ziarat Protest

زیارت (نامہ نگار) کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اہلیان زیارت کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں شہریوں اور عوام نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرہ شہر کی مختلف گلیوں سے ہوتی ہوئی مین چوک پر جا پہنچی احتجاجی ریلی میں مظاہرین کے پاس پاکستانی پرچم تھے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

اس کے علاوہ پلے کارڈ تھے جس پر بھارت مخالف نعرے درج تھے اور مودی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی بعد میں مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کشمیر کی خودارادیت کے لئے آواز اٹھائے اور کشمیریوں پر جاری بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائے اور اقوام متحدہ بھی اس کے خلاف ایکشن لے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیںپاک فوج قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

آخر میں مین چوک پر مظاہرین نے بھارتی پرچم اور مودی کے پتلے کو نذر آتش کیا اور انڈین آرمی اور مودی سرکارکے خلاف شدید نعرے بازی کی۔