زیارت : چینج میکر کا ایک سالہ کورس کی اختتامی تقریب

Certifcates are divided in Participants

Certifcates are divided in Participants

زیارت :ECI,PPAFاور ترقی فاونڈیشن کے تعاون سے ایک سالہ کورس تبدیلی کے سفیر کا اختتامی تقریب بتعاون یوتھ ایسوسی ایشن فار ڈیویلپمنٹ منعقد ہوا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین میونسپل کمیٹی زیارت حزب اللہ کاکڑ تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین چئیرمین حزب اللہ کاکڑ ، عطاء الحق خدرزئی ، حاجی زائددوتانی ،بسم اللہ کاکڑ، ڈاکٹر فیض اللہ، نزیر کاکڑ ،نزیر احمد دوتانی ، گلاب خان ، محمد انور ، غوث دین ودیگرکا کہنا تھا کہ آج انتہائی خوشی کا دن ہے کہ اس ایک سالہ تربیتی کورس کا آج اختتامی پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔

اس کورس کے ذریعے سے بہت کچھ سیکنھے کو ملا ۔اور آج اس ایک سالہ کورس ہی کی بدولت ہر ایک اپنے اپنے فیلڈ میں کامیابی کی سفر طے کررہے ہیں۔

کورس مکمل کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اس کورس کے ذریعے سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا اور ہر چیز کے بارے میں علم ہو ا کہ اس کو کس طریقے سے استعما ل کرنا ہے ۔ اور ہماری زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی واقع ہوئی ہے۔

پروگرام کے اختتام پر کورس مکمل کرنے والوں میں چئیرمین حزب اللہ ، بسم اللہ کاکڑ ، عطاء الحق خدرزئی ودیگر نے اسناد تقسیم کئے۔

Ziarat Event

Ziarat Event