زیارت، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی شہر میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی

Ziarat District Encroachmen  Against Action

Ziarat District Encroachmen Against Action

زیارت : زیارت شہر میں گزشتہ شام ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی زیارت نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بازار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن لیا اور شہر میں متعدد غیر قانونی قائم تھڑوں اور فٹ پاتھ پر موجو عارضی کوکوں کا بھی مکمل خاتمہ کردیا۔

اس کے علاوہ انتظامیہ نے کسی کے ساتھ کوئی رعایت کئے ایکشن لیا فٹ پاتھ پر موجود ڈسٹرکٹ کونسل چئیرمین زیارتکے دفتر کے بورڈ کو بھی فٹ پاتھ سے ہٹا دیا گیا۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ اس کے علاوہ شہر کے جتنے بھی خراب سٹریٹ لائٹس ہیں انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی ان کی درستگی اور تنصیب کیے لئے بھی اقدامات اٹھائیںتاکہ شہریوں کو درپیش مزید مشکلات کا بھی خاتمہ ہو سکیں۔