زیارت کے قریب باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Bus Accident

Bus Accident

زیارت (جیوڈیسک) کواس میں باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

30 سے زائد باراتیوں سے بھری بس کوئٹہ سے دکی جا رہی تھی کہ زیارت کے علاقے ورچوم میں کواس کے قریب کھائی میں جاگری،حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں علاج کے دوران مزید ایک زخمی دم توڑ گیا جب کہ دیگر کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔