زیارت میں سماجی تنظیموں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ محمد یعقوب کاکڑ

Ziarat

Ziarat

زیارت (نمائندہ) انجمن محب وطن زیارت کے چیف ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس تنظیم کے چیف ایگزیکٹیو محمد یعقوب کاکڑ کی زیر صدارت بروز منگل دس اپریل کو ضلعی آفس میں منعقد ہوا جس میں گزشتہ رپورٹ پر بحث مباحثہ ہوا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ہمیشہ سال میں دو مرتبہ ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس ہو گا اور قومی دن کو بھی باقاعدگی سے منایا جائیگا۔

یہ بھی فیصلہ ہوا کہ بینک کو لیٹر لکھا جائیگا کہ وہ آئندہ مشترکہ اکاونٹ صدر اور منیجر کے بجائے صدر اور ایڈمن کے نام سے دستخظ لیا جائیگا۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماجی تنظیموں کی خدمات قابل تعریف ہے سماجی تنظیمیں معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں اسی لئے ان کو مکمل فعال بنایا جائیگا۔