زیارت کی خبریں 18/9/2016

Ziarat

Ziarat

زیارت : زیارت شہر میں سٹریٹ لائٹس کی عدم تنصیب سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا اور کافی عرصے سے پہلے نصب شدہ تمام لائٹس خراب ہو چکے تھے ۔پھر شہر میںسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لئے کروڑوں کا فنڈمنظور ہوا ۔فنڈ کے منظور ہوتے ہی کھانے والوں کے لئے کھانے کاموقع مل گیا ۔پھر جب لائٹس کی تنصیب کا مرحلہ شروع ہوا تو سست روی کی بھی انتہا تھی آخر کا زیارت شہر میں لائٹس عید الضحیٰ سے کچھ عرصہ پہلے نصب ہوئے ۔لائٹس کیا تھے بس جیسے ہی نصب ہوئے اسی رات کو مین چوک پر موجود ایک کھمبے میں دو ہولڈروں میں سے ایک خراب تھا یہ تو صرف مین شہر کا حال ہے جب شہر کے دوسرے سائڈ پر نظر دوڑایا تو وہاں پر بھی ایک مزید خراب لائٹ نصب کیا تھا نظر آیا۔

بازار میں لگائے گئے لائٹس کی ایک کھمبے میں دو ہولڈر تھے ان میں پھر اوپر والے ہولڈر میں تین بلب موجود تھے لیکن جیسے ہی بازار سے باہر جو لائٹ لگائے تھے وہاں پر کھمبوں میں موجود ہولڈروں میں صرف ایک ہولڈر نصب تھا اور اس میں بھی صرف دوبلب تھے ۔شہر کے باہر بعض جگہوں پر کھمبوں کی تنصیب کے لئے کھدائیاں تو کی گئی تھی لیکن جب لائٹ کے نصب ہونے کی باری آئی تو بعض جگہوں میں کھمبے نصب نہیں کئے گئے اور لائٹس بھی صرف شہر کے مین شاہراہ پر نصب کئے گئے ہیں باقی شہر کے اکثر گلیاں اب بھی سٹریٹ لائٹوں سے محروم ہے لائٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے گلیوں میں شام کے اوقات میں آوارہ کتوں کی بہتات رہتی ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں خراب لائٹس کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے کروڑوں کی فنڈ سے خراب لائٹس کی تنصیب سے عوام میں سخت تشویش کی لہر پائی جارہی ہے ۔عوامی فنڈ میں بہت بڑے پیمانے پر خرد برد ہو گیا ہے اور کروڑوں روپے کرپشن کی نذر ہوگئی ہے لیکن ایکشن لینے والا کوئی نہیں ہیں ۔انتظامیہ ،محکمہ مقصدسب خاموش ہیں ۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ زیارت شہر میں کروڑوں روپے لائٹوں کے نام پر خرد برد ،کرپشن اور اقربائپروری کے نذر ہوگئے۔

اعلیٰ عدلیہ اس بدترین کرپشن پر ایکشن لے اور اس خرد برد اور کرپشن میں ملوث تمام ذمہ داروںکے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ آئندہ کسی میں عوامی فنڈ کو خرد برد کرنے کی جرات نہ ہو اور ملوث پانے والوں کو سخت سز ادی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زیارت : سٹوڈنٹس اکیڈمی زیارت کے سیکرٹری رستم زمان کاکڑ اور مسلم کرکٹ کلب کے سابق کپتان اسرار کاکڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سٹوڈنٹس اکیڈمی زیارت کی فٹ بال ٹیم کو ٦ ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں فائنل تک پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آگے بھی کامیابی حاصل کرینگی اور مستقبل میں بھی اپنی محنت سے کامیابیاں سمیٹتے رئینگے۔

ان کی عمدہ کارکردگی پر سٹوڈنٹس اکیڈمی کی پوری ٹیم و آفیشلز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ٹیم میں فائنل جیتنے کی بھرپو رصلاحییت موجود ہے۔