زمبابوے اور افغانستان کا دوسرا ون ڈے آج شارجہ میں ہو گا

Afghanistan vs Zimbabwe

Afghanistan vs Zimbabwe

شارجہ (جیوڈیسک) زمبابوے اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج شارجہ میں کھیلا جائے گا ۔پانچ میچز کی سیریز میں افغانستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، جیو سوپر یہ میچ بھی براہ راست نشر کرے گا۔

شارجہ میں ہونے والی سیریز کے پہلے معرکے میں تو افغانستان نے حریف کو قابو کر لیا۔لو اسکورننگ میچ میں زمبابوے کو 49 رنز سے شکست ہوئی تھی،اب ہے سیریز کا دوسرا معرکہ جس میں ٹیم زمبابوے کامیابی کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائے گی جبکہ افغان ٹیم اس بار بھی جیت کےلیے پر عزم ہے۔