زمبابوے کے صدر موگابے عہدے سے مستعفی

Robert Mugabe

Robert Mugabe

ہرارے (جیوڈیسک) برطانیہ سے آزادی کے بعد 37 سال تک زمبابوے پر حکومت کرنے والے موگابے کے اقتدار کا سورج آخر کار غروب ہو گیا۔ فوجی بغاوت کے کئی دنوں بعد موگابے صدارت سے مستعفی ہو گئے۔

استعفے کی خبر سن کر ہرارے میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور جشن منایا، موگابے کی جانب سے نائب صدر کو برطرف کرنے پر زمبابوے سیاسی بحران کا شکار ہو گیا تھا جس کے بعد فوج نے بغاوت کر دی اور کئی دنوں کی کشمکش کے بعد صدر موگابے مستعفی ہونے پر مجبور ہو گئے۔

حکمران پارٹی کے اراکین نے اسمبلی میں موگابے کیخلاف مواخذے کی تحریک کا آغاز کیا تھا۔