زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کپتان برطرف

Dav Whatmore

Dav Whatmore

ہرارے (جیوڈیسک) زمبابوے کرکٹ نے رواں برس بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور اور کپتان ہملٹن مسکڈزا کو برطرف کر دیا ہے۔

مکھایا نیتی اور گریم کریمر عبوری طور پر کوچ اور کپتان کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ بورڈ نے سابق جنوبی افریقن آل راؤنڈر لانس کلوزنر کو دو برس کیلئے ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

زمبابوے کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد واٹمور اور مسکڈزا کو عہدوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ بورڈ نے سلیکشن پینل کی بھی تنظیم نو کی ہے جو کہ اب کنوینر، ہیڈ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ پر مشتمل ہو گا۔