ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی PS-119 ناتھا خان گوٹھ کا قافلہ

Zulfikar Ali Bhutto Anniversary

Zulfikar Ali Bhutto Anniversary

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-119 کے سنیئر نائب صدر جمن پنہور کی صدارت میں ناتھا خان گوٹھ میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنان کا اجلاس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی ناتھا خان گوٹھ کے رہنمائوں عظمت بٹ ،راجہ پرویز ،مختار رانا ،ساجد اعوان ،ممتاز ایڈوکیٹ ،عارف ایڈوکیٹ ،آصف شاہ ،آصف خان ،عقیل خان کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے میں شرکت کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیا گیا ۔پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-119 ناتھا خان گوٹھ کا قافلہ جمن پہنور کی قیادت میں ناتھا خان گوٹھ سے 3 اپریل کی صبح گڑھی خدا بخش لاڑکانہ کے لئے روانہ ہوگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمن پنہور نے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو مظلوم عوام کے نجات دہندہ اور اسلامی دنیا کے عظیم عوامی رہنماء تھے ۔انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 4 اپریل کو پورے ملک سے عوام و کارکنان اپنے عظیم قائد کے مزار پر حاضری دیکر انہیں خراج عقیدت پیش کرینگے۔