یوم تکبیر پاکستان کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے

 YOME E TAKBEER

YOME E TAKBEER

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) یوم تکبیر پاکستان کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جوہری پروگرام کی تکمیل سے لیکرایٹمی دھماکوں تک لیڈروں کی قربانیوں کی لمبی تاریخ موجود ہے،یوم تکبیر پر نعرہ تکبیر بلند کرنے والاآج لندن میں زیر علاج ہے قوم اس محسن کے لئے صحت یابی کی دعا کرے، ایٹمی قوت پاکستان کا امیج عالمی سطح پر بلند کیا، اب پاکستان دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔

میاں نواز شریف نے سخت عالمی دباو کے باوجود28 مئی 1988 کوایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا ناقابل تسخیر بنا دیا،یوم تکبیر پاکستان کی سلامتی اور سالمیتکے سلسلے میںایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،اس کے پیچھے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی تکمیل سے لیکرایٹمی دھماکوں تکقومی لیڈروں کی لازوال قربانیوں کی ایک لمبی تاریخ موجود ہے،جس میں شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو،سائنسدان عبدالقدیر خان،اور ہماری غیر متزلزل عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ میاں نواز شریف کے جرات مندانہ فیصلے کی یاد تازہ ہوگئی ہے،اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،آج منایا جانے والا یوم تکبیر ایک لحاظ سے بالکل مختلف ہے کیونکی یوم تکبیر پر نعرہ تکبیر بلند کرنے والا آج لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے،اور اس موقع اس قوم کے محسن کو قوم کی دعاوں کی اشد ضرورت ہے۔

میاں نواز شریف کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انھوں نے نہ صرف پاک سر زمین کی اس مٹی سے وفا کی بلکہ ایٹمی دھماکے کر کے محب وطن ہونے کا بھی ثبوت دیا،اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا،یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان نہ صرف اقوام عالم میں سر اٹھا کر چلنے کے قابل ہے بلکہ عالم اسلام کو بھی اس پر فخر حاصل ہے،آج کا دن بل شبہ قوم کے لئے تجدید عہد کا دن ہے ، جب مملکت پاکستان کا ایٹمی قوت کا سر چشمہ بنایا گیا،اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا ،نواز شریف کا عالمی دباو کو مسترد کر کے ایٹمی دھماکے کرنا جرات ندانہ اقدام تھا جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی،جرات مند اور بہادر لیڈر ہی قوم کی بقاء و سلامتی کے ضامن ہوتے ہیں ، پوری قوم کو نواز شریف کی جرات مندانہ قیادت پر فخر ہے ،آج کے دن ہمیں اس محسن کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے جس نے یوم تکبیر پر نعرہ تکبیر بلند کیا جی ہاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان جو آج کل لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،، قوم اس شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی قربانیوں کو بھی کبھی فراموش نہیں کر سکتی جس نے جوہری پروگرام کو جرات مند انہ انداز میں آگے بڑحایا۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038