ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی 62ویں سالگرہ العباس ھال بدین میں منائی گئی

Badin Zulfiqar Mirza Birthday

Badin Zulfiqar Mirza Birthday

بدین (عمران عباس) سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی 62ویں سالگرہ العباس ھال بدین میں منائی گئی۔

تقریب میں ضلع بدین کے مختلف شہروں تلہار، گولاڑچی، ماتلی، کڈھن، نندو شہر، ٹنڈو باگو اور دیگر چھوٹے شہروں سے ذوالفقار مرزا کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا جب کہ سالگراہ کا کیک ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حمایتی اور بدین سے منتخب ہونے والے 14وارڈ کے کاﺅنسلروں وکیل عیسیٰ ملاح، عمران سومرو، خلیفہ طارق میمن، اعجاز خواجہ، رحیم کھٹی، گلزار میمن، ریاض طاہرانی، لونگ خاصخیلی، رفیق بھٹی، غلام حسین سومرو اور دیگر کاﺅنسلرز نے کاٹا، تقریب میں مختلف گروپس نے ٹیبلوز بھی پیش کیئے جبکہ پروگرام کے دوران کبوتروں کو بھی آزاد کیا گیا۔