ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت میں4جولائی تک توسیع

Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف بدین میں درج 4 مقدمات کی عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیع کردی۔

عدالت نے ذوالفقار مرزا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کیخلاف دہشتگردی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیع کر دی۔ذوالفقار مرزا کیخلاف بدین کے مختلف تھانوں میں دہشتگردی کے 4 مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے ذوالفقار مرزا کوحاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست بھی منظور کرلی۔ڈاکٹرذوالفقار مرزاکو مختلف عدالتیں اہلیہ کے علاج کیلئے 3 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے چکی ہیں۔