ذولقرنین علی خان نے پارٹی کو نہ صرف سعودی عرب پورے مڈل ایسٹ میں مضبوط بنایا۔ احسن رشید مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت

Ali Mohammad Khan

Ali Mohammad Khan

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئرافتخار چودھری نے پی ٹی آئی کے ایم این اے علی محمد خان کو عمرے کی ادائیگی اور زیارت روضہ ء رسول پر دلی مبارک باد دی ہے۔انہوں نے مڈل ایسٹ پی ٹی آئی کے صدت ذوالقرنین علی خان، عبدالقیوم، راشد علی شاہ،فرخ،زاہد اعوان، ،عمران خان ،شکیل افتخار چودھری قیصر چودھری احمد بشیر شہباز بھٹی دلدار چودھری اور دیگر کو علی محمد خان کے اعزاز میں خوبصورت تقریب کے انعقاد پر دلی مبارک باد دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذوالقرنین علی خان نے پارٹی کے لئے شاندار خدمات انجام دی ہیں اور پی ٹی آئی ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انجینئر افتخار چودھری نے کہا علی محمد خان پاکستان تحریک انصاف کے جوانوں کے لئے ایک رول ماڈل ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ سعودی عرب میں برسوں پہلے پارٹی کا جو پودہ احسن رشید ذوالقرنین علی خان نے لگایا تھا وہ پھل پھول دے رہا ہے۔یاد رہے انجینئر افتخار چودھری نے سعودی عرب میں طویل قیام کے دوران پی ٹی آئی کو نئی زندگی دی تھی اور اسے پورے سعودی عرب میں مضبوط کیا تھا۔دوران تقریب علی محمد خان کے فنکشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے۔