زیکا وائرس: چین کی طرف سے وینزویلا کیلئے 96 ٹن ادویات کا عطیہ

Zika Virus

Zika Virus

کارکس (جیوڈیسک) چین نے ایک ہفتے کے دوران وینزویلا کو زندگی بچانے والی 96 ٹن ادویات ارسال کی ہیں ،یہ ادویات زیکا وائرس پر قابو پانے کے لئے استعمال ہونگی۔

دوائوں کا یہ عطیہ دونوں ملکوں کے درمیان جامع تعاون کے سلسلے میں ہونیوالے معاہدوں کی روشنی میں دیا گیا ہے۔

دوائیں گذشتہ روز سیمن بولیور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وینزویلا کے وزیر صحت لائو ثانا نیلو نے وصول کیں۔