زیکا وائرس افریقہ کی چوکھٹ تک پہنچ گیا: عالمی ادارہ صحت

Zika Viruses

Zika Viruses

نیو یارک (جیوڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ برازیل میں پھیلنے والا زیکا وائرس افریقہ میں پہلی بار دیکھا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ زیکا وائرس کی تازہ نسل پھیل رہی ہے اور یہ افریقہ کے دروازے تک پہنچ چکی ہے۔

ابھی یہ شمال مغربی ساحل کے پاس موجود جزائر کے سلسلے کیپ ورڈی میں گردش کر رہا ہے۔