geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

موریطانیہ کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، خاتون سمیت 2 اسمگلر گرفتار

January 18, 2025 0 1 min read
**موریطانیہ کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، خاتون سمیت…
Share this:

گوجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے موریطانیہ کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق، ملزمہ اور اس کا بیٹا گجرات سے گرفتار کیے گئے ہیں، جب کہ ایک اور ملزم کو آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ملزمہ نے تفتیش کے دوران اپنے اور اپنے بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمہ اپنے تین بیٹوں کے ساتھ لوگوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا کام کرتی تھی۔ ملزمہ کے بیٹے خاور نے 10 افراد کو کیرئیر کے ذریعے سینیگال بھیجا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق، خاور اس سے قبل اپریل 2024 میں بھی سینیگال جا چکا ہے۔ ملزمہ کا ایک بیٹا حسن اٹلی میں مقیم ہے، جب کہ دوسرا بیٹا فرحان واقعے کے بعد سے فرار ہے۔ ملزمہ کو گجرات کے نواحی گاؤں جھوڑا سے گرفتار کیا گیا ہے، اور اس کے موبائل اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔

مراکش کشتی حادثے پر تین مقدمات درج

ایف آئی اے نے مراکش میں پیش آنے والے کشتی حادثے پر تین مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پہلا مقدمہ سیالکوٹ کے دو بھائیوں عرفان اور ارسلان کے اہل خانہ نے درج کروایا ہے، جس میں انسانی اسمگلر اصغر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ اصغر نے عرفان اور ارسلان کو اسپین بھیجنے کے لیے 80 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، عرفان اور ارسلان کشتی حادثے میں بچ گئے ہیں اور فی الحال مراکش حکام کی تحویل میں ہیں۔ دوسرا مقدمہ گجرات کے رہائشی علی رضا کے اہل خانہ نے درج کروایا ہے، جب کہ تیسرا مقدمہ گجرات کے رہائشی خاور حسن کے اہل خانہ نے درج کیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق، چاروں ملزمان واقعے کے بعد سے روپوش ہیں اور ان کے گھروں کو تالے لگے ہوئے ہیں۔ تاہم، ان کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں۔

واقعے کا پس منظر

یاد رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق، 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔ کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے، تاہم حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، جب کہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔

**ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانا قانونی اور شرعی لحاظ سے جائز نہیں: دارالافتاء جامعہ نعیمیہ**

دارالافتاء جامعہ نعیمیہ نے اپنے ایک فتویٰ میں کہا ہے کہ ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانا نہ تو قانونی لحاظ سے جائز ہے اور نہ ہی شرعی لحاظ سے۔ بیرون ملک جانے والے افراد کو قانونی طریقے اور محفوظ راستے اختیار کرنے چاہئیں۔

Share this:
**ملتان ٹیسٹ: ساجد اور نعمان نے ویسٹ انڈیز بیٹرز کی…
Previous Post ملتان ٹیسٹ: ساجد اور نعمان نے ویسٹ انڈیز بیٹرز کی کمر توڑ دی، 66 رنز پر 8 آؤٹ
Next Post موت کے بعد دوبارہ زندگی ممکن ہے؟
Do you believe in life after death

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.