geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ظالموں سونامی آ رہا ہے

June 14, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

کسی بھی قوم میں اچانک تبدیلی نہیں آتی نہ ہی آزادی نصب ہوتی ہے۔ آزادی پاکستان کے لیے بے شمار ہمارے بزرگوں نے ہمارے لئے اپنی جانوں قربان کیں جس کی بدولت آج ہم آزاد زندگی گزر رہے ہیں اور آج بھی سکیورٹی فورسز کے جوان اور قومی ہیرو وطن کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کررہے ہیں ۔ محب وطن پاکستانی اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد یہ بات زد عام ہے کہ ’’ ظالموں سونامی آرہاہے ‘‘ کیونکہ کرپٹ افراد کے لئے سخت پیغام دیا گیا ہے ۔ بتایاجارہاہے کہ 30جون کے بعد ملک سے اربوں ڈالر لوٹنے والوں کی شامت آئے گی ۔ جن میں بڑے بڑے نام بھی شامل ہیں ۔ حکومت کو اہم ثبوت بھی مل گئے ہیں ، دوسری جانب وزیراعظم عمران خان قوم سے وعدہ بھی کیا ہے کہ میں مہنگائی کو ختم کروں گا ۔ کس کس جگہ سے ڈوریں ہلائی جا رہی ہیں ۔ تحریک انصاف حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن کوئی پرواہ نہیں ۔ میں اللہ کا حاضر و ناظر جان کر عمل پیرا ہوں ۔ میں لوٹ مار کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا چاہے وہ میری قریبی شخصیت کیوں نہ ہو ۔

تاریخ گواہ ہے کہ جمہوریت اور آمریت میں بنیادی فرق یہ ہے کہ جمہوریت میں حکومت عام لوگوں کے مشورے سے قائم ہوتی ہے ۔ انہی سے مشورے سے ختم ہوتی ہے ۔ حکومت اپنے عوام کے سامنے اپنے ہر فعل کے لئے جواب دہ ہوتی ہے ۔ آمریت اس کے برعکس کسی فرد، خاندان یا گروہ کی طاقت کے بل بوتے پر قائم ہوتی ہے ۔ آمر اپنے افعال کے لئے قوم کو جواب دہ نہیں ہوتا ۔

دور جدید میں اہل مغرب نے سیاسی میدان میں جمہوریت کی روایت قائم کر دی ہے ۔ مسلم ممالک میں اس روایت کو بالعموم اختیار نہیں کیا گیا ۔ زیادہ تر مسلم ممالک میں بادشاہت یا فوجی آمریت کا نظام قائم ہے ۔ حالیہ تبدیلیوں کے نتیجے میں دنیا میں سیاسی بیداری پیدا ہو رہی ہے ۔ مسلم ممالک آہستہ آہستہ جمہوری نظام کی طرف جا رہے ہیں ۔ بہت سے مسلم ممالک میں لولی لنگڑی جمہوریت قائم ہو چکی ہے ۔ بعض مسلم ممالک جیسے ملائشیا میں جمہوری نظام کامیابی سے چل رہا ہے ۔

بعض اہم ترین سیاسی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ۔ ان میں بہت سے تبدیلیاں نظریاتی اور بہت سے عملی سیاست میں میدان میں رونما ہوئی ہیں ۔ اہم تبدیلی عالمگیریت کی تحریک ہے ۔ دنیا بھر میں یہ تحریک جاری ہے ۔ جس سے پوری دنیا کی سیاست، معیشت اور معاشرت کو ایک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ معاشی میدان میں اس تحریک کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی صورت میں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ معاشرت کے میدان میں بھی اس تحریک کو کسی قدر کامیابی حاصل ہوئی ہے مگر کسی حد تک ایک ملٹی نیشنل کلچر وجود پذیر ہو رہا ہے ۔ سیاسی میدان میں اس تحریک کو اب تک کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔

پاکستان میں بھی اب تبدیلی نظر آرہی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کو کرپٹ لوگوں کے حوالے سے جو رپورٹس پیش کی گئی تھیں ان میں کئی خوفناک انکشافات ہیں ۔ ایسی چیزیں سامنے آئی ہیں جس میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ بیرونی ممالک سے لئے گئے قرضے سے سابقہ حکمران خاندان، تگڑے وزرا اور کئی سرکاری افسران کو نوازا گیا ۔ اربوں روپے کی ایسی رقوم جو حقیقت میں پاکستان میں مختلف پراجیکٹس میں خرچ ہو رہی تھیں ۔ رقوم کو مختلف افراد نے مختلف ذراءع سے ذاتی اکاوَنٹس میں منتقل کروایا بلکہ ایسی ایسی کمپنیز کو بھی ادائیگیاں کی گئیں ۔ 1122 جیسے بڑے پراجیکٹس بھی شامل ہیں جن پر رقوم کی ادائیگی تو ہو چکی لیکن وہ پراجیکٹ حقیقت میں نظر نہیں آ رہے جبکہ 27 ایسے پراجیکٹ بھی ہیں جن کے لئے بیرونی قرضے کے ساتھ ساتھ کئی غیر ملکی این جی اوز سے بھاری فنڈنگ بھی کروائی گئی،قرضے کی رقم سے حکومتی، سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ غیر ملکی افراد نے بھی حصہ وصول کیا ۔ 3 سابق وزیر و مشیر خزانہ، 22 اہم سرکاری شخصیات ، چار بڑے سیاسی خاندان اس میں ملوث پائے گئے ۔ انکوائری کمیشن کو نئے سرے سے ان تمام شواہد کو دیکھنے اور میرٹ پر اس حوالے سے کام کرنے کی ہدایت کی جائے گی ۔ وزیر اعظم سمیت اہم ترین ذمہ داران میں یہ بات بھی طے ہو چکی ہے کہ جو بھی ملوث ہو گا، چاہے اس کا تعلق حکومتی پارٹی سے کیوں نہ ہو، اس کو ہرگز کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی ،نہ ہی کمیشن پر کوئی دباوَ ڈالا جائے گا ۔ قانونی ٹیم کو جلد از جلد کام مکمل کرنے ، رپورٹ کو جلد از جلد پبلک کرنے اور رپورٹ مکمل ہونے پر جن جن افراد نے غلط استعمال کیا اور کرپشن میں ملوث رہے، اْن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے قانونی نقطہ نظر سے کیا ایکشن کیا جا سکتا ہے ، اس پر بھی کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ دوسری جانب میڈیا کی بڑھتی ہوئی آزادی کے باعث آمرانہ قوتوں کی معاشرے پر گرفت مسلسل کمزور ہو رہی ہے ۔ حکمرانوں کے احتساب کی روایت بھی آہستہ آہستہ طاقت پکڑ رہی ہے ۔ اس سب کے باوجود اس معاملے میں مسلم ممالک ابھی مغربی ممالک سے سالوں پیچھے ہیں ۔ انہیں مغربی ممالک کے جمہوری نظام تک پہنچنے کے لئے کئی عشرے درکار ہیں ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ تبدیلی ’’ ظالموں سونامی آرہاہے ‘‘ وقت کی ضرورت ہے لیکن موجودہ دور میں تکنیکی اعتبار سے جنگ نہ صرف شکست خوردہ قوم کے لئے تباہی کا باعث ہے بلکہ اکثر اوقات فتح حاصل کرنے والی اقوام کے لئے بھی جنگ تباہی کا پیغام ہی لے کر آتی ہے ۔ صورتحال سے نمٹنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ملک بھر میں امن کی اہمیت اجاگر کی جائے ۔ انہیں تصادم سے روکا جائے ۔ تصادم دونوں کے لئے ہی مہلک ثابت ہو گا ۔ سیاسی میدان میں رونما ہونے والی تبدیلیوں میں مثبت اور منفی دونوں رجحانات پائے جاتے ہیں ۔ بعض تبدیلیاں منفی نوعیت کی ہیں جبکہ بعض مثبت نوعیت کی ۔ علماء اکرام ، اساتذہ کی رائے میں دینی اور اخلاقی نقطہ نظر سے یہ ایک نہایت ہی مثبت تبدیلی ہے۔ اسلام نے معاشرے میں اجتماعیت کی جو بنیاد پیش کی ہے وہ صرف اور صرف شورائیت ہے یعنی معاشرے کا پورا نظام مشورے سے چلایا جائے۔
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Daral Lake
Previous Post آیں داریل کی سیر کو چلیں
Next Post باپ مقدس و محترم رشتہ
Father

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.